مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست لوزیانا میں ایک وکیل کے مطابق پولیس کی یونیفارم میں لگے کیمرے سے حاصل کی گئی فوٹیج سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ چھ سالہ اوٹسٹک بچے کے والد نے اپنے ہاتھ ہوا میں بلند کیے ہوئے تھے جب پولیس نے فائر کیا جس سے اس بچے کی موت ہوئی۔ وکیل مارک جینسن کا کہنا تھا کہ اُس کے موکل کرس فیو نے اپنے ہاتھ اُوپر اُٹھا رکھے تھے اور وہ پولیس کو دھمکی نہیں دے رہا تھے لیکن اسی دوران پولیس نے فائرنگ شروع کردی جس سے چھ سالہ بچے جیریمی مرڈس کی موت ہوئی۔ لوزیانا کے دو پولیس اہلکاروں پر دوسرے درجے کے قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ وکیل نے واقعے کی ویڈیو نہیں دیکھی لیکن یہ تمام باتیں پیر کے روز ایک عدالتی کارروائی کے دوران جج کے روبرو بتائی گئی ہیں۔
امریکی ریاست لوزیانا میں ایک وکیل کے مطابق پولیس کی یونیفارم میں لگے کیمرے سے حاصل کی گئی فوٹیج سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ چھ سالہ اوٹسٹک بچے کے والد نے اپنے ہاتھ ہوا میں بلند کیے ہوئے تھے جب پولیس نے فائر کیا جس سے اس بچے کی موت ہوئی۔
News ID 1859465
آپ کا تبصرہ